پی ٹی آئی کا احتجاج 9 مئی سے کم نہیں تھا، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ کا اظہار خیال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج 9 مئی سے کم نہیں تھا، اہم مواقع پر اس قسم کی کالز دینا اچھی روایت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اٹک میں جائے نماز پر بیٹھی خاتون کو قتل کردیا گیا
پی ٹی آئی کے احتجاج پر تنقید
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پچھلے دو تین دن سے جو ہو رہا ہے وہ نہایت افسوسناک عمل ہے۔ بیلاروس کے صدر وفد سمیت پاکستان آئے، چین کا وفد بھی آیا، اہم موقعوں پر پی ٹی آئی کی جانب سے ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میں پاکستان کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے: امریکی اعلیٰ عہدیدار ایرک مائیر
ماضی کے ریکارڈ توڑنے کا دعویٰ
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے افسوسناک اقدام نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ اہم وقت میں اس قسم کی کالز دینا اچھی روایت نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے احتجاج کو لیڈ کیا، خیبرپختونخوا صوبے کی پوری مشینری استعمال کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار 500 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
تشدد اور ریاستی ذمہ داریاں
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب پولیس کو یرغمال بنایا گیا، تشدد کیا گیا، رینجرز اور ایف سی کے جوانوں کو شہید کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا، وزیر داخلہ کہتے آ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ انہیں لاشیں ملیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ، بھارتی وزیرداخلہ کی سکیورٹی ناکامی کا ملبہ ہوٹل مالکان پر ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
بشریٰ بی بی کا کردار
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے تھے میری بیگم صاحبہ غیر سیاسی ہیں، مگر پی ٹی آئی کی بیگم صاحبہ بہت ہی سیاسی نکلیں۔ بشریٰ بی بی ورکرز کے جذبات کو اُبھارتی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: کیا چین بھارت کا پانی روک سکتا ہے؟ انڈس واٹر ٹریٹی معطل کر کے بھارت پاکستان کو کتنا نقصان پہنچا سکتا ہے؟ پاکستان کو کیا کرنا چاہیے؟ وہ باتیں جو لوگوں کو معلوم نہیں
احتجاج اور قانونی حقوق
صوبائی وزیر نے کہا کہ جب پولیس نے ایکشن شروع کیا تو سب سے پہلے علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی بھاگے۔ احتجاج سب کا حق ہے، مگر یہ نہیں ہونا چاہیے کہ آپ ہتھیار اٹھائیں اور ریاست کو چیلنج کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت
صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں لانگ مارچ ہم نے بھی کیے، مگر ہمیں کسی پولیس والے کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں حکومتی کردار
انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی گورنر راج کا مشورہ نہیں دے گا، پی ٹی آئی اس قابل نہیں کہ ان کو حکومت کرنی چاہیے۔
احتساب عدالت میں سماعت
دوسری جانب احتساب عدالت میں شرجیل انعام میمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔