پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا
پہلا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد احتجاج کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید سے قبل پنجاب میں مہنگائی کا جن پھر سے بے قابو ہوگیا
اگلا لائحہ عمل
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بانی چیئرمین سے ملاقات اور کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اگلا لائحہ عمل بتایا جائے گا۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پرامن مظاہرین پر اسلام آباد کی سڑکوں پر گولیوں کی بارش کی گئی اور سینکڑوں نہتّے پاکستانیوں کو زخمی کرکے خون میں نہلایا گیا۔ ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان اور شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قلعہ آگرہ دیکھنے کے بعد تاج محل کے داخلی دروازے کی دہلیز پر قدم رکھے تو منقش دیواروں نیلگوں چھت کو بیرونی محرابوں اور طاقچوں سے بھی زیادہ دلکش پایا۔
کارکنان کی بہادری
ترجمان پاکستان تحریک انصاف پرامن احتجاج کیلئے ملک بھر خصوصاً خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور شمالی پنجاب کے اضلاع سے آگ اور خون کا دریا عبور کر کے مکمل پرامن انداز میں ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان اور شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
شکریہ راولپنڈی اور اسلام آباد
ترجمان پاکستان تحریک انصاف ملک بھر سے آنے والے قافلوں کی میزبانی پر راولپنڈی اور اسلام آباد کے عوام کے بھی بے حد مشکور ہیں۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دنیا بھر میں بانی چیئرمین عمران خان کی کال پر تاریخی احتجاج کرنے والے اورسیز پاکستانیوں کے بھی شکرگزار ہیں۔








