بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے حیران کن بیان جاری کر دیا

بشریٰ بی بی کے اغوا کے خدشات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے بشریٰ بی بی کے اغوا کیے جانے کے خدشات ظاہر کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: قربانی کے جانور چوری کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، بکرے برآمد
بشریٰ بی بی کی موجودگی کی حقیقت
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک تازہ بیان میں مریم ریاض وٹو نے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی گرفتار ہوگئی ہیں اور کچھ کہہ رہے ہیں کہ وہ کے پی پہنچ گئی ہیں، لگتا ہے بشریٰ بی بی کو زبردستی اغوا کر کے لے جایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں درج دہشتگردی کے مقدمہ کی سماعت آج ہو گی
خاندانی رابطے کی اہمیت
اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے پی میں ہوتیں اور خیریت سے ہوتیں تو ضرور فیملی سے رابطہ کرتیں۔ مریم نواز وٹو نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے لائحہ عمل بتا دیا تھا کہ دھرنے کو ختم کرنے کا حق صرف بانی کے پاس ہے، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے پاس دھرنے کو ختم کرنے کا اختیار نہیں۔
مریم ریاض وٹو کی جذباتی حالت
اس سے پہلے اپنے بیان میں مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ بشری بی بی اب بھی اسلام آباد ہی میں ہیں۔ بشری بی بی ڈٹی ہوئی ہیں، وہ یہ بات کہتے ہوئے انتہائی جذباتی ہوگئی تھیں۔