پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، فیصل واوڈا کا بڑا دعویٰ
فیصل واوڈا کی پریشان کن پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگنے والی ہے، میں صرف بانی پی ٹی آئی کو بچانے کی کوشش کر رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک بند کر دیا گیا
ٹی وی پروگرام میں شرکت
جیو نیوز کے پروگرام میں سینیٹر فیصل واوڈا اور پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے شرکت کی، اس دوران سینیٹر نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کی موجودہ صورتحال
فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی، مظاہرین میں کرائے کے لوگ شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے 9 مئی کرانا گدھ کا کام تھا، اُسی گدھ نے اقتدار میں فرح گوگی سے کام کروائے۔
بنی چیئرمین کا مستقبل
فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ کی تیاری ہے کہ بانی چیئرمین کو اندر رکھا جائے، پارٹی کے خاتمے کے لیے بی بی کی کوششیں جاری ہیں۔