آئی جی اسلام آباد کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، پولیس اہلکار جاں بحق

حادثہ کا واقعہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخوپورہ موٹروے پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کو ایران پر مزید حملے روکنے کی ڈیموکریٹک قرارداد سینیٹ میں مسترد
حادثے کی تفصیلات
ریسکیو حکام کے مطابق آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ شیخوپورہ موٹروے پر خانپور کے نزدیک پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی جیت پر امریکی خواتین نے مردوں کا ’بائیکاٹ‘ کرنے کا اعلان کر دیا
ٹائر پھٹنے کا اثر
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ موٹروے پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے سکواڈ کی گاڑی ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی۔
نقصان اور طبی امداد
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جب کہ 2 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔