بلوچستان اسمبلی میں بھی تحریک انصاف پر پابندی کی قرار داد جمع
پنجاب کے بعد بلوچستان اسمبلی میں اقدام
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے بعد بلوچستان اسمبلی میں بھی پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کا قرارداد جمع کرادی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے لڑکی سے زیادتی کی ویڈیو بنانے والے سے متعلق فیصلہ سنادیا
قرارداد کی تفصیلات
24 نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے وزراء نے بلوچستان اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی ہے۔ قرارداد کے متن میں لکھا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی عائد کی جائے۔ تحریک انصاف کے خلاف قرارداد حکومتی اراکین نے اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کی گئی ہے۔
اجلاس میں پیشی
بلوچستان اسمبلی کے مطابق قرارداد میں تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ قرارداد کل بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، جس پر پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے اراکین کے دستخط ہیں۔