خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن کے ضلع مانسہرہ اور سوات سمیت دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ میں پراسرار آتشزدگی کے واقعات اور امریکی پروازوں کے خلاف مبینہ روسی سازش
زلزلے کی شدت
ڈان نیوز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ابابیلوں کی تلخ پسپائی۔۔۔تحریکوں کو جھٹکے لگتے رہتے ہیں
زلزلے کا مرکز
زلزلے کے جھٹکے مانسہرہ اور سوات سمیت ہزارہ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما سینٹر کے مطابق زلزلہ کا مرکز افغانستان تاجکستان سرحدی علاقہ ہے۔
جانی و مالی نقصان
زلزلے کے بعد تاحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔