کوئٹہ، مغوی بچے کے کیس میں اہم پیشرفت
کوئٹہ میں بچے کے اغوا کا کیس
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) 13 روز قبل اغوا ہونے والے بچے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس کی جانب سے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی فوج کے 4 سپاہیوں نے زینون گیس کے استعمال سے تیز ترین ماؤنٹ ایورسٹ فتح کرکے ریکارڈ قائم کردیا
گرفتاری کی تفصیلات
پولیس کے مطابق اغواکاروں کو گھر کرایہ پر دینے کے الزام میں مالک مکان اور پراپرٹی ڈیلر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج رواں سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات
بچے کی عدم بازیابی
دوسری جانب، تیرہ روز گزرنے کے باوجود محمد مصور تاحال بازیاب نہیں ہوسکا۔ بچے کے لواحقین اور سیاسی و تاجر تنظیموں کی جانب سے دھرنا بدستور جاری ہے۔
مزید تحقیقات
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔








