بیلا روس کے صدر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون کے امکانات اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
ملاقات کی تفصیلات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: فصلوں کی باقیات جلانے والے 17 افراد گرفتار، لاکھوں کے جرمانے، 234 گاڑیوں کے چالان ، 72 بند
مباحثے کے موضوعات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، الیگزینڈر لوکاشینکو نے اسلام آباد میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون کے امکانات اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خرم شہزاد کو اہم ذمہ داری مل گئی
ملاقات میں گفتگو
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بیلاروس کی بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں خدمات کو سراہا، جبکہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون
صدر لوکاشینکو نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے اہم کردار کا اعتراف کیا اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔