آپریشنل مسائل کے باعث مختلف ایئر لائنز کی 8 پروازیں منسوخ، 29 تاخیر کا شکار
پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کی صورتحال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آپریشنل وجوہات حل نہ ہونے کے باعث مختلف ایئر لائنز کی 8 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ 29 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی حملے میں کتنے اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے؟ مشیر انقلابی گارڈز بریگیڈیئر جنرل ابراہیم جباری کا بڑا دعویٰ
منسوخ پروازیں
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فلائٹ شیڈول کے مطابق بیجنگ، اسلام آباد اور کراچی کی پروازیں سی اے 945 اور 946 منسوخ کر دی گئی ہیں۔
دبئی اور لاہور کی پروازیں
دبئی اور لاہور کی غیر ملکی ایئر لائنز کی 2 پروازیں ایف زیڈ 359 اور 360 کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ اسی طرح، دبئی سے اسلام آباد کی غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں ایف زیڈ 353 اور 354 بھی منسوخ کر دی گئیں۔