جنرل عاصم منیر ملکی سرحدوں کیساتھ ساتھ ملکی معیشت کی بھی حفاظت کررہے ہیں،گورنر سندھ

سندھ کے گورنر کی مبارکباد
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم اور عسکری قیادت نے اس کامیابی کیلئے ان تھک محنت کی،حکومت ،عسکری قیادت ،وزارت خزانہ ،کیپٹل مارکیٹ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ایم این اے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج
معاشی ترقی کی اچھی خبر
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کراچی سٹاک ایکسچینج میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہاکہ معاشی مشکل میں بہت اچھی خبر ملی ہے، جن پاکستانیوں کا پیسہ باہر ہے وہ اپنا پیسہ ملک میں لائیں ،پاکستانی سرمایہ کاری کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہو کر بابر اعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ کا برا ریکارڈ بنا لیا
گورنر سندھ کا پیغام
گورنر سندھ کا کہناتھا کہ وزیراعظم اور عسکری قیادت نے اس کامیابی کیلئے ان تھک محنت کی، حکومت ،عسکری قیادت ،وزارت خزانہ ،کیپٹل مارکیٹ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔
سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا ارادہ
انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج اور ان کی ٹیم کا شکریہ ، میرا اکاؤ نٹ نہیں ہے میں بھی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہوں گا۔ گورنر سندھ نے کہاکہ قطر روس کے سفیر پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔