صحافی مطیع اللہ جان کس جرم میں گرفتار کیا گیا؟ اسلام آباد پولیس کا بیان سامنے آگیا

صحافی مطیع اللہ جان کی حراست
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی مطیع اللہ جان کی حراست کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کا بیان سامنے آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Both SSPs Must Present Progress Reports or Face Arrest Warrants: Islamabad High Court Remarks in Recovery Case
پولیس کی جانب سے گرفتاری کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ صحافی مطیع اللہ جان کو گرفتار کرلیا گیا، مطیع اللہ کو ای نائن چیک پوسٹ سے گرفتار کیا گیا، مطیع اللہ جان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور انہیں پولیس سٹیشن مارگلہ منتقل کر دیا گیا۔
ایف آئی آر اور قانونی کارروائی
ایف آئی آر کے مطابق مطیع اللہ جان کی گاڑی کو ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا گیا، گاڑی کی ٹکر سے ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل مدثر زخمی ہوا۔ متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم نشے کی حالت میں تھا، مطیع اللہ جان کو آج انسداد ہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا۔