پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہئے، بشریٰ بی بی دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئیں: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کی تنقید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہئے کہ بشریٰ بی بی کہیں دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: خوش ذائقہ کھانے اور بسیارہ خوری کا خمار: مہمانوں کا عرش سے فرش پر اترنا
نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو
نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سنگجانی میں بیٹھنے پر بانی پی ٹی آئی اور پارٹی لیڈرشپ راضی تھی۔ یہ سنگجانی بیٹھ جاتے تو آج انٹرنیٹ، سڑکیں بند ہوتے اور ڈی چوک پر حملے کا خطرہ رہتا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کا مری روڈ پر سامنا
بشریٰ بی بی کی شکرگزاری
انہوں نے کہا کہ حکومت کو تو بشریٰ بی بی کا تہہ دل سے مشکور ہونا چاہئے۔ بشریٰ بی بی کی ضد پر کے پی سے آنے والے ڈی چوک پر حملہ آور ہوئے اور پھر کپڑے، گاڑیاں اور جھنڈے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
پی ٹی آئی کی کمٹمنٹ میں کمی
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی فرار ہوگئیں، گنڈاپور کارکنان کے ہاتھوں سارا دن رل گئے، پی ٹی آئی کی کمٹمنٹ برباد ہوگئی۔