ہماری غلطیوں سے عمران خان کی سختیاں بڑھ رہی ہیں، ذمہ دار مرکزی قیادت ہے: شوکت یوسفزئی
شوکت یوسفزئی کی پارٹی قیادت پر تنقید
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے ایک بار پھر اپنی پارٹی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری غلطیوں کی وجہ سے عمران خان کی سختیاں بڑھ رہی ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری مرکزی قیادت پر عائد ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی مقدمات، بھتیجے کو فیصل آباد میں سزا ہونے پر شیخ رشید کا ردعمل بھی آگیا
بشریٰ بی بی کا سوال
شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی کا شوہر بغیر جرم کے جیل میں ہے، وہ کیوں نہ سڑک پر نکلیں؟ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ باقی لیڈر شپ نے کیا کیا؟ مرکزی لیڈر شپ کہاں تھی؟
یہ بھی پڑھیں: پاک روس تعلقات نہ کسی کو نقصان پہنچانے کیلیے ہیں نہ کسی کے مفاد کیخلاف : وزیر توانائی اویس لغاری
دھرنے کی اجازت کا معاملہ
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی میں دھرنا دینے کی اجازت دی تو اس پر عمل کیوں نہیں ہوا؟ سیاست کے اندر حالات کو دیکھ کر حکمت عملی بنائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
موقع ضائع کرنے کا ذکر
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہمیں اللہ نے بہت بڑا موقع دیا جو ہم نے ضائع کر دیا، اگر مشاورت کے ساتھ آگے بڑھتے تو آج نتائج کچھ اور ہوتے۔
یہ بھی پڑھیں: فیس ادا نہ کرنے پر سکول میں بچوں کو ڈارک روم میں قید کردیا گیا، ہنگامہ برپا ہوگیا
ذمہ داری کا تعین
انہوں نے کہا کہ ہماری غلطیوں سے بانی پی ٹی آئی کی سختیوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، جو ہوا اس کی تمام تر ذمہ داری پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پر عائد ہوتی ہے۔
پہلے بھی سوالات اٹھائے جا چکے ہیں
یاد رہے کہ اس سے قبل شوکت یوسفزئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کی قیادت پر بھی سوال اٹھا چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران شیر افضل مروت بھی غائب تھے، پنجاب کی قیادت بھی موجود نہیں تھی۔








