میر قاسم ہے کہ جعفر ہے مرا موبائل۔۔。

میرے موبائل کی خوبیاں
میری آنکھیں ہیں مرا سر ہے مرا موبائل
ایک گنجینہء داور ہے مرا موبائل
ایک اہم ذریعہ
گھر کے بچوں کے لیے صرف کھلونے کی دکان
اور میرے لیے دفتر ہے مرا موبائل
دنیا کی وسعت
یہ ہے مٹھی میں تو دنیا ہے مری مٹھی میں
فخر تیمور و سکندر ہے مرا موبائل
علم کی وسعت
ایک سم سم میں رواں علم کے لاکھوں دریا
ایک کوزے میں سمندر ہے مرا موبائل
حکم کی تعمیل
دیجئے حکم تو ہو چشم زدن میں تعمیل
جیسے عفریت کا ہمسر ہے مرا موبائل
تنہائی کا احساس
یہ نہ ہو ساتھ تو لگتا ہے کوئی ساتھ نہیں
اور جہاں ساتھ مرے، گر ہے مرا موبائل
دنیا کی جھلک
اس کے پردے میں چھپی بیٹھی ہے ساری دنیا
جام جمشید سے بڑھ کر ہے مرا موبائل
پیغام رسانی
بات کیجے کوئی پیغام رسانی کیجے
خوب قاصد ہے پیمبر ہے مرا موبائل
یہ بھی پڑھیں: لانس نائیک محمد محفوظ شہید( نشان حیدر) کی 53ویں برسی آج منائی جائے گی ، پاک فوج کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین
حسن و ادا
حسن کے ناز و ادا اور بڑھیں جس کے طفیل
ہر حسیں ہاتھ کا زیور ہے مرا موبائل
رہنمائی
ایسے راستوں پہ جہاں خضر بھی رستہ بھولے
میرا قائد، مرا رہبر ہے مرا موبائل
علم کا در
جس کے کھلنے سے کھلے قفل در ہفت اقلیم
گنبد علم کا وہ در ہے مرا موبائل
طاقت کی مثال
اس کی طاقت کا زمانے کو نہیں اندازہ
ٹینک سے توپ سے بڑھ کر ہے مرا موبائل
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں جانوروں پر زیادہ بوجھ ڈالنے اور تکلیف پہنچانے پر سخت سزا دی جائے گی
موارد علمی
شیخ کو قبلہ نما، رند بلا نوش کو جام
طالب علم کو ٹیوٹر ہے مرا موبائل
جادوئی صلاحیت
کوئی انگشت سلیماں کوئی جادو کا چراغ
کوئی عفریت سراسر ہے مرا موبائل
پہچان کا ذریعہ
میں کہاں ہوں مرے دشمن کو پتہ دے پل پل
میر قاسم ہے کہ جعفر ہے مرا موبائل
چور و چپک
میرے اوقات کو کھاتا ہے چپکے چپکے
گو نہ افعی ہے نہ اجگر ہے مرا موبائل
یہ بھی پڑھیں: ہم کائنیٹک حملے کا دفاع کرلیں گے، معیشت کا کیا ہوگا؟ مفتاح اسماعیل کا استفسار
نفسیاتی اثرات
میری انگلی کے اشارے میرے چہرے کے نقوش
ان کا محتاط شناور ہے مرا موبائل
نظریات کی عکاسی
مجھ کو رہ رہ کے دکھاتا ہے ہوس کے منظر
کوئی ابلیس کی دختر ہے مرا موبائل
سرکار کی تسلی
تجھ کو معلوم ہے جنت سے نکالے ابلیس
تیری سرکار میں افسر ہے مرا موبائل
ذہن کی عکاسی
یہ مرے ذہن کو پڑھ لیتا ہے چپکے چپکے
کتنا بیباک ہے خود سر ہے مرا موبائل
متضاد خصوصیات
اس میں کیاکیا ہے بتادوں تو شرافت جائے
ایک کوٹھے سے بھی بدتر ہے مرا موبائل
شر اور خیر کا منبع
طالب خیر کو ہر خیر کا منبع لیکن
شر طلب ہو تو بڑا شر ہے مرا موبائل
شیطانی لشکر
خوف اللہ کا بزمی ہو تو ہے بات الگ
ورنہ شیطان کا لشکر ہے مرا موبائل
کلام: سرفراز بزمی (سوائی مادھوپور، راجستھان، بھارت)