ہائبرڈ ماڈل کے تحت نیوٹرل وینیوپر بھارت کیساتھ میچ قبول نہیں،پی سی بی کا آئی سی سی سے رابطہ ، موقف واضح کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی سے رابطہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدلیہ کی آزادی ہمارے ملک میں ہر ایک کا پسندیدہ موضوع ہے، کوئی عدالت جب تک آئین اور قانون کے راستے پر چلتی رہے کوئی راستہ نہیں روک سکتا
پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل پر موقف
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر اپنا موقف واضح کر دیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت نیوٹرل وینیو پر بھارت کے ساتھ میچ قبول نہیں ہے۔ اگر ایسا ماڈل بنایا گیا تو پاکستان آئندہ ایونٹس میں بھارت جا کر نہیں کھیلے گا۔
آئی سی سی کے جواب کا انتظار
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے درخواست کی گئی ہے کہ یہ معاملہ بورڈ میٹنگ سے قبل طے کیا جائے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی کو اپنا موقف واضح کرنے کے بعد آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے۔