16 سال سے جنوبی افریقا میں مقیم پاکستانی جعلی ویزے پر دبئی سے ڈی پورٹ

پاکستانی شہری کی دبئی سے ڈی پورٹ ہونے کی تفصیلات
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقا میں 16 سال سے مقیم ایک پاکستانی جعلی ویزے پر دبئی سے ڈی پورٹ کئے جانے کے بعد سیالکوٹ پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھٹو نے ٹرین کے ذریعے راولپنڈی سے کراچی تک سفر کیا، ہر سٹیشن پر ہزاروں افراد جمع ہو جاتے اور اعلان تاشقند کی حقیقت جاننے کی کوشش کرتے
ڈی پورٹ ہونے کا واقعہ
امیگریشن حکام کے مطابق مسافر توصیف شہزاد 23 نومبر کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد سے وزٹ ویزے پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کیلئے روانہ ہوا۔ حکام کے مطابق دبئی میں ٹرانزٹ قیام کے دوران مسافر نے باکو کے لئے اپنی اگلی فلائٹ جان بوجھ کر چھوڑ دی اور اپنے پاکستانی پاسپورٹ پر ٹیمپرڈ ساوتھ افریقن وزٹ ویزا پر جنوبی افریقا کیلئے بورڈنگ لینے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: اے ڈی بی پاکستان کیلئے پالیسی بیسڈ لون کی منظوری پر غور کرے گا: وزیر خزانہ
جعلی ویزے کا انکشاف
دبئی امیگریشن حکام نے مسافر کو روک کر چھان بین کے دوران اس کے جنوبی افریقا کے ویزے کو جعلی قرار دیا۔ دبئی حکام نے مسافر کو اگلی دستیاب پرواز سے واپس پاکستان ڈی پورٹ کر دیا، جسے سیالکوٹ پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران مسافر نے بتایا کہ وہ 16 سال سے جنوبی افریقا میں مقیم ہے۔
قانونی کارروائی
حکام نے بتایا کہ اس کا آخری ویزا 26 دسمبر 2022 کو ختم ہو گیا تھا۔ اس نے 30 ہزار رینڈ اور 5 لاکھ روپے دے کر کیپ ٹاون میں مقیم ایجنٹ اسد شاہ سے ویزا حاصل کیا تھا جو جعلی نکلا۔ مزید قانونی کارروائی کے لئے مسافر کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔