صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کور کمیٹی سے استعفیٰ ، اسمبلی رکنیت بھی چھوڑنے کا فیصلہ

سربراہ سنی اتحاد کونسل کا استعفیٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک تلخ حقیقت کا سامنا: بیوی اور بیٹیوں کے لیے پچھتاوا کرنے والے شخص کی داستان
قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ
میڈ یا رپورٹس کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے بعد قومی اسمبلی سے اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔
احتجاج کا فیصلہ
صاحبزادہ حامد رضا نے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر پارٹی تنقید اور اختلافات کی وجہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیاسی کمیٹی میں شمولیت
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد، صاحبزادہ حامد رضا کو پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بھی پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجا کے استعفے کی تصدیق کردی ہے۔