وزیر اعلیٰ مریم نوازنے پنجاب کی ہر تحصیل میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز آؤٹ سورسنگ پلان کی منظوری دیدی، کتنی ملازمتیں پیدا ہونگی ؟ جانیے

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی منظوری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کی ہر تحصیل میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز آؤٹ سورس کرنے کے پلان کی منظوری دے دی۔ عوام کی سہولت کے لیے "ستھرا پنجاب" ایپ بھی لانچ کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب 3 دسمبر کو پنجاب میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان جرنلسٹس فورم ، یو اے ای نے متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن منایا
اجلاس میں پیش رفت کا جائزہ
وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں "زیر ویسٹ مشن" ستھرا پنجاب کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کی 103 تحصیلوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہو چکی ہے جبکہ مزید 32 تحصیلوں میں آؤٹ سورسنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر کامیڈین جاوید کوڈو کی نماز جنازہ ادا،شوبزشخصیات کی شرکت
مانیٹرنگ کا نظام
اجلاس میں بتایا گیا کہ مانیٹرنگ کے صفائی پر مامور گاڑیوں پر ٹریکر نصب ہوں گے۔ صوبائی، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر مانیٹرنگ کا نظام قائم کیا جائے گا۔ ہر تحصیل میں اے سی کی سربراہی میں 6 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بیوہ کی قربانی اور سچائی کا انکشاف
روزگار کے نئے مواقع
اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آؤٹ سورسنگ سے مجموعی طور پر 1 لاکھ سے زائد افراد کو روزگار ملے گا۔ اس آؤٹ سورسنگ کے نتیجے میں 87 ہزار اضافی ملازمتیں پیدا ہوں گی جبکہ 21 ہزار سے زائد صفائی مشینری اور 83 ہزار سے زائد صفائی آلات فراہم کیے جائیں گے۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آؤٹ سورسنگ کے ذریعے لاہور کی 15 لاکھ گھروں میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں دوبارہ شدید ژالہ باری کب ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
لاہور میں صفائی کے اقدامات
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ لاہور کی 500 مارکیٹوں اور 400 گاؤں میں صفائی یقینی بنائی جائے گی۔ لاہور میں صفائی ستھرائی کے لیے 540 ورکرز ہائر کیے جائیں گے۔ لاہور کی ہر یونین کونسل میں خصوصی بیٹ اور 10 لوڈ رکشے دیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے بڑی رقم موصول ہوگئی
صفائی کی کوالٹی میں بہتری
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہر گلی محلے میں صفائی کی کوالٹی یکساں اور بہتر ہونی چاہیے۔ پنجاب میں زیرو ویسٹ انقلاب برپا کریں گے۔ صفائی کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی اور غفلت پر سخت ایکشن ہونا چاہیے۔
مری میں صفائی کی انتظامات کی تعریف
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مری میں صفائی کے انتظامات کو سراہا۔