جماعت اسلامی نے بھی خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی مخالفت کردی

گورنر راج کی مخالفت
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے بعد جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے بھی صوبے میں گورنر راج کی مخالفت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کے انتخاب میں کلیدی کردار ادا کرنے والی سات ریاستیں
جماعت اسلامی کا بیان
جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبد الواسع نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج وفاقی حکومت کا خلاف آئین اقدام ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں آئی فون 16 کی فروخت پر پابندی عائد
حکومت کی بدنیتی
عبد الواسع نے کہا کہ اسمبلیوں کی موجودگی میں گورنر راج لگانے کی باتیں وفاقی حکومت کی بدنیتی ہیں۔ جماعت اسلامی گورنر راج کی بھرپور مخالفت کرے گی۔
غیر ذمہ دارانہ بیان
رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ امیر مقام کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ ہے۔