سیکیورٹی فورسز کاضلع خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، سرغنہ بتور سمیت 4خوارج جہنم واصل ،3 زخمی

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے 27 نومبر 2024 کو ضلع خیبر کے علاقے باغ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی ایک اور قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع
آپریشن کے نتائج
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے دستوں نے خوارج کے مقام کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خوارج کے سرغنہ بتور سمیت 4 خوارج جہنم واصل ہوئے، جبکہ 3 خوارج زخمی ہوئے۔
سینی ٹائزیشن آپریشن
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔