۳ روزہ سوگ کا اعلان

پشاور میں سوگ کا اعلان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی ورکر پر تشدد کے خلاف خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ! بھارت پاکستان پر حملے کیلئے کیس بنا رہا ہے: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا۔ سپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ "ہاؤس کسٹوڈین" ہونے کے ناطے آئین کے آرٹیکل 16 کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ آئین کا آرٹیکل 16 آزادی رائے کا حق دیتا ہے، جو عوام کو احتجاج اور اظہار رائے کا حق دیتا ہے۔ مقتدر قوتوں نے ہمیشہ عوام سے اظہار رائے کا حق چھین رکھا ہے، جب بھی ملک میں سیاسی قوت نے آواز اٹھائی بے دردی سے کچلا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلمان سیاستدانوں نے بنگال میں تعلیم کیلئے بہت محنت کی مگر اُنکی اپنی زبان کو معدوم کر دیا گیا، قیام پاکستان کی وجہ سے پنجابی گورمکھی بننے سے بچ گئی
تحریک انصاف کا احتجاج
"جیو نیوز" کے مطابق بابر سلیم سواتی نے کہا کہ 24 نومبر کو تحریک انصاف نے احتجاج کا اعلان کیا، پورے پاکستان سے قافلے اسلام آباد گئے۔ کیا اس ملک میں آئین کی پاسداری کے لیے کھڑا ہونا جرم ہے؟ ملک میں آئین موجود ہے لیکن ادارے اس کو ماننے کے لیے تیار نہیں، بشریٰ بی بی کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں بڑے مارجن سے شکست دے دی
صوبائی وزیر قانون کی بیان
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ "ہمارے پرامن احتجاج پر بربریت اور ظلم کیا گیا، صوبے کے چیف ایگزیکٹو اور کارکنوں پر سیدھے فائر کیے گئے۔" انہوں نے واقعے کے خلاف خیبرپختونخوا میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا۔
اجلاس کا مؤخر ہونا
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کل شام 7 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔