جو آرمی چیف مرضی کا ہو، انہیں اقتدار میں رکھے وہ پی ٹی آئی کا باپ ہوتا ہے‘خواجہ آصف کا سخت بیان

وزیر دفاع کی تحریک انصاف پر تنقید
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو آرمی چیف ان کی مرضی کا ہو، انہیں اقتدار میں رکھے وہ پی ٹی آئی کا باپ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی ودیگر سیاسی رہنماؤں کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے ایک اور کیس میں ریلیف مل گیا
قوم کے مفادات کی خلاف ورزی
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے ذاتی و سیاسی مفادات کیلئے وطن فروشی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں معمول سے 20 فیصد زائد بارش ہوگی: ڈی جی محکمہ موسمیات
آرمی چیف کے بارے میں خواجہ آصف کے خیالات
وزیر دفاع نے کہا کہ جب آرمی چیف پاکستان کی حفاظت کرے اس کے خلاف امریکا میں مظاہرہ کر رہے ہیں، جب مذاکرات کی بات ہوتی ہے تو مذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ سے! آرمی چیف کے آگے سجدہ ریز ہونے کو تیار ہو، پتہ نہیں کیا کیا کرنے کو تیار ہو جاؤ، پر جب بات نہ بنے تو پھردوبارہ 9 مئی کی کوشش اور امریکی غلامی منظور ہی منظور۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے 1971ء کا بدلہ لے لیا: عطاء تارڑ
آرمی چیف اور پی ٹی آئی کا تعلق
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جو آرمی چیف ان کی مرضی کا ہو انہیں اقتدار میں رکھے وہ پی ٹی آئی کا باپ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ہوٹل میں آتشزدگی سے 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دوہری شہریت کے خاتمے کی ضرورت
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو دوہری شہریت ختم کر نی چاہیے، بیشتر ممالک نے یہ سہولت ختم کر دی ہے اور سمندر پار پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کرنے والوں کو اس کی قیمت ادا کرنی چاہیے، یہ امریکا میں فلسطین کے حق میں آواز نہیں اٹھائیں گے، فلسطین کی نسل کشی پہ خاموش رہیں گے اور آئی ایم ایف کو پاکستان کے خلاف آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستانی سیاست میں شمولیت کی دعوت
خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست کرنا چاہتے ہیں تو پاکستان آئیں، آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہوجائے گا، سوشل میڈیا پہ جنگ نہ لڑیں، آئیں پاکستان میں اپنی خواہشات کی تکمیل کے لیے قیمت ادا کریں۔