اس کے بعد سے بلیک فرائیڈے دنیا بھر کے دیگر ممالک اور براعظموں میں بھی پھیل گیا ہے۔
بلیک فرائیڈے کتنی بڑی سیل ہے؟
امریکی سافٹ ویئر کمپنی سیلز فورس کی تحقیق کے مطابق عالمی سطح پر صارفین نے 2023 میں بلیک فرائیڈے کے دوران 70.9 ارب ڈالر خرچ کیے جو کہ 2022 کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ تھے۔
برطانیہ میں پہلی بڑی بلیک فرائیڈے سیل 2010 میں شروع ہوئی تھی۔ وہاں ملک کے تاریخی روایتی شاپنگ ایونٹ باکسنگ ڈے کی فروخت کو بلیک فرائیڈے کے سبب گرہن سے لگ گیا۔
کنسلٹنسی فرم پی ڈبلیو سی کا اندازہ ہے کہ صارفین بلیک فرائیڈے سے کرسمس تک کے اس عرصے میں تقریبا 9 ارب ڈالر خرچ کریں گے۔
افریقہ میں آن لائن ادائیگی سروس فراہم کرنے والے پے یو نے اطلاع دی ہے کہ 24 نومبر 2023 کو صرف ایک دن میں پروسیس کیے گئے لین دین کی تعداد نائجیریا، جنوبی افریقہ اور کینیا میں عام روزانہ حجم سے 83 فیصد زیادہ تھی۔
پے یو کے مطابق حالیہ مالیاتی بحران کے باوجود ارجنٹینا میں گذشتہ برس بلیک فرائیڈے پر ای کامرس میں 104 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
تاہم بلیک فرائیڈے نومبر میں واحد عالمی شاپنگ ڈے نہیں ہے۔
فرانسیسی بھی اپنی طرز کے دن وندریدی فو یعنی (کریزی فرائیڈے) منانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
چین کا اپنا ایک بڑا شاپنگ ایونٹ سنگلز ڈے ہے جو ایک شاپنگ بوننس ہے اور ہفتوں تک جاری رہتا ہے۔ اس کا اختتام 11 نومبر کو ہوتا ہے۔
میکسیکو کے باشندے 20 نومبر کے آس پاس ایل بوئن فن ڈی سیمانا مناتے ہیں جس کا ہسپانوی زبان میں مطلب ’اچھا ویک اینڈ‘ ہے۔
مشرق وسطیٰ میں بلیک فرائیڈے کو مذہبی وجوہات کی بنا پر وائٹ فرائیڈے کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ اسلام میں جمعہ ایک مقدس دن ہوتا ہے۔