وزیر اعلیٰ پنجاب نے جامع فلڈنگ پلان طلب کر لیا، مشینری خریدنے کی اصولی منظوری
وزیر اعلیٰ پنجاب کا فلڈنگ پلان طلب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کے تحفظ کے لیے جامع فلڈنگ پلان طلب کر لیا۔ انہوں نے اربن فلڈنگ روکنے کے لیے مشینری خریدنے کی اصولی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کو آزاد کریں گے، توبہ توبہ، مولانا فضل الرحمان
خصوصی اجلاس کا انعقاد
وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں پنجاب میں اربن فلڈنگ، دریائی سیلاب، اور رودکوہی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ موٹرویز، ہائی ویز اور ریلوے ٹریک کے نیچے سیلابی راستوں کی صفائی کی ہدایت کی گئی۔ بارش کے پانی کا نکاس یقینی بنانے کے لیے گرین بیلٹ کا لیول نیچے کرنے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: او آئی سی مسلم ممالک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کوشاں تاکہ دنیا کا بھرپور مقابلہ کیا جاسکے: آفتاب کھوکھر
قوانین کے نفاذ کی ہدایت
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیلابی نالوں کی بروقت صفائی اور بحالی یقینی بنانے اور فلڈنگ کے سدباب کے لیے قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں اربن فلڈنگ سے متاثرہ شہروں میں سٹوریج ٹینک بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
سیوریج نظام کی بہتری
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ شہروں میں راستے ڈوب جاتے ہیں، سیوریج کا نظام بہتر بنانا ہوگا۔ لوگوں کی تکالیف کے پیش نظر سیوریج سسٹم کی بحالی اور بہتری کی ترجیحات کا تعین کیا جائے۔