بشریٰ بی بی کے سیاسی کردار کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی بڑی بہن روبینہ خان کا بیان آ گیا

بشریٰ بی بی کا سیاسی کردار

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بشریٰ بی بی کے سیاسی کردار کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی بڑی بہن روبینہ خان کا تہلکہ خیز بیان آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

بشریٰ بی بی کی سیاسی سرگرمیاں

سوشل میڈیا پر دیئے گئے بیان میں روبینہ خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی جیل سے آنے کے بعد سیاست میں متحرک کردار ادا کر رہی ہیں۔ بشریٰ بی بی کا سیاست میں کردار ادا کرنا کوئی نئی بات نہیں، پنجاب میں بزدار اور فرح گوگی کے ذریعے نظام کو چلانا سب کے سامنے ہے۔ مشال یوسف زئی کو بشریٰ بی بی کی نئی فرح گوگی کہا جا رہا ہے۔ جیل میں ہونے کے باوجود بھی، بشریٰ بی بی مبینہ طور پر مشال یوسف زئی کے ذریعے سیاست کرتی رہیں اور فیصلہ سازی و تقرریوں میں شامل رہی ہیں۔ مارچ کے دوران وہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ اعلانات اور خطاب کرتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فحش فلمیں بنانے اور منی لانڈرنگ کا کیس، شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے گھر چھاپہ

روبینہ خان کا بیان

"جنگ" کے مطابق روبینہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سیاست میں نہیں ہیں اور نہ ہی پہلے تھیں۔ اُن کا سیاست میں کردار ادا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ہمارا کام بھائی کو نقصان سے بچانا اور ساکھ قائم رکھنا ہے، جیل سے جاری بانی پی ٹی آئی کے بیانات کو صحیح طریقے سے سامنے لانا ہے۔ ہم سب بہنوں کا کسی کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں، اور بہنوں کی حکومتی عہدے کے ذریعے مال کمانے کی قطعی خواہش نہیں۔

نئے اور پرانے پاکستان کی پہچان

روبینہ خان نے کہا کہ نئے اور پرانے پاکستان میں یہی فرق ہے، ہمیشہ کہا کہ پرانے پاکستان کی گندگی سے نیا پاکستان نہیں بن سکتا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...