عمر ایوب نے اسلام آباد میں مظاہرین پر ہونے والے تشدد کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد میں مظاہرین پر تشدد کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسلام آباد میں مظاہرین پر ہونے والے تشدد کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔ جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے چیف جسٹس پاکستان سے اسلام آباد میں مظاہرین پر تشدد کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک پر پُر امن مظاہرین کو شہید کیا گیا، اس معاملے کی مکمل جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

آپریشن کے دوران پارٹی قیادت کا رد عمل

ڈی چوک پر آپریشن شروع ہونے کے بعد پارٹی قیادت کے بھاگنے کے سوال پر عمر ایوب نے کہا کہ میں، امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی آخری لمحات تک اسلام آباد میں موجود تھے مگر سنائپرز کی جانب سے فائرنگ شروع ہونے کے بعد واپس جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ 3 دن قبل سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد کو پی ٹی آئی مظاہرین سے خالی کرانے کے لیے آپریشن کیا تھا جس کے شروع ہوتے ہی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی موقع سے فرار ہوگئے تھے اور دیگر کارکن بھی چلے گئے تھے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...