بھارت کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کھلاڑی کون ہے؟ ویرات کوہلی یا روہت شرما نہیں بلکہ۔۔

رشبھ پنت بنے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بھارتی کرکٹر

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت سابق کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے بھارتی کرکٹر بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پٹرول مہنگا کردیا

آئی پی ایل 2025 کی نیلامی میں ریکارڈ بولی

بھارتی میڈیا کے مطابق رشبھ پنت نے یہ اعزاز گزشتہ دنوں آئی پی ایل 2025 کی نیلامی میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی جانب سے ریکارڈ توڑ بولی پر خریدے جانے کے بعد حاصل کیا۔ گزشتہ دنوں آئی پی ایل سیزن 2025 کے لیے کھلاڑیوں کی بولی کی 2 روزہ تقریب سعودی عرب کے شہر جدہ میں شروع ہوئی جس میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت پر آئی پی اے ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگائی اور انہیں 27 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا۔ جس کے بعد پنت آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شکیب الحسن کو زور دار جھٹکا لگ گیا، پابندی کا سامنا

سالانہ آمدنی میں اضافہ

بھارتی میڈیا کے مطابق رشبھ پنت بی سی سی آئی کے 2023-24 کے سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹیگری میں شامل ہیں، جہاں سے انہیں سالانہ 3 کروڑ بھارتی روپے ملتے ہیں۔ تاہم آئی پی ایل میں 27 کروڑ روپے معاوضے کے بعد اب ان کی سالانہ آمدنی مجموعی طور پر 30 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت درست سمت پر گامزن، مہنگائی کم اور معاشی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں: گورنر سٹیٹ بینک

ویرات کوہلی کا مقابلہ

اس طرح رشبھ پنت نے ویرات کوہلی کو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بھارتی کرکٹرز کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا۔ 36 سالہ کوہلی کی آئی پی ایل اور سینٹرل کنٹریکٹ کو ملا کر مجموعی طور پر سالانہ آمدنی 28 کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے۔

کوہلی اور شریاس ائیر کے معاوضے

کوہلی کو آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور نے 21 کروڑ روپے میں اپنی ٹیم میں برقرار رکھا ہے جبکہ وہ بی سی سی آئی کی سینٹرل کنٹریکٹ کی گریڈ اے+ کیٹیگری میں شامل ہونے کی وجہ سے سالانہ 7 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔

اس فہرست میں تیسرا نمبر بھارتی کرکٹر شریاس ائیر کا ہے جنہیں آئی پی ایل 2025 کے لیے پنجاب کنگز نے 26 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا ہے۔ واضح رہے کہ شریاس ائیر بی سی سی آئی کے سینٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...