کیا اداکارہ زینب رضا سابق صدر پرویز مشرف کی نواسی ہیں؟ حقیقت سامنے آ گئی

زینب رضا کا گوگل کے متعلق اعتراض
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب رضا نے سابق صدر و آرمی چیف جنرل پرویز مشرف (مرحوم) کی نواسی ہونے سے متعلق گوگل معلومات کو غلط قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مزید 3 روز گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی
نجی ٹی وی شو میں وضاحت
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو کی مہمان بنیں جس دوران انھوں نے بتایا کہ گوگل پر میرے حوالے سے کئی غلط معلومات درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلم انڈسٹری کے معروف فنکاروں کا سرکاری اعزازات واپس کرنے کا اعلان
عمر اور اصل معلومات
زینب رضا کے مطابق گوگل پر میری عمر 23 سال درج ہے جو کہ غلط ہے، میری اصل عمر 26 سال ہے اور یہ بات بھی غلط ہے کہ میں امریکا سے آئی ہوں۔ اداکارہ نے بتایا کہ گوگل پر میرے دوست احمد میمن کو میرا بوائے فرینڈ بتایا جاتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے کیونکہ وہ میرے بھائیوں کی طرح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے عمران خان سے ملاقات کروانے کیلئے تحریری حکمنامہ جاری کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
پرویز مشرف سے تعلق کا انکار
زینب رضا کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر سابق صدر پرویز مشرف کو میرے نانا بتایا جاتا ہے لیکن ایسا بھی نہیں ہے، میرا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر میں کبھی سوشل میڈیا پر اپنے والدین کے ساتھ بھی تصاویر پوسٹ کردوں تو لوگ کمنٹ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ یہ پرویز مشرف کے بیٹی داماد ہیں۔ اگر کبھی میں اپنے حقیقی نانا کی تصویر بھی شیئر کردوں تو تب بھی یقین نہیں کرتے۔
غلط معلومات کی تعداد
مزید برآں زینب رضا کا بتانا تھا کہ گوگل پر میرے حوالے سے 99 فیصد معلومات غلط ہیں۔