پنجاب: سی ٹی ڈی کے رواں ماہ مختلف شہروں میں آپریشن، 34 دہشتگرد گرفتار

دہشت گردی کے خدشات اور آپریشنز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر، سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں ماہ 242 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 34 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد کا گزشتہ 6ماہ کے دوران پاکستانی وزیراعظم سے پانچویں ملاقات پر خوشی کا اظہار
آپریشنز کی تفصیلات
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق، یہ کاروائیاں لاہور، بہاول نگر، بہاولپور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، نارووال، سرگودھا، چکوال، جہلم، اٹک، گجرات، بھکر اور رحیم یار خان میں کی گئیں۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج سمیت دیگر تنظیموں کے 11 انتہائی خطرناک دہشت گرد بارودی مواد اور اہم عمارتوں کے نقشوں سمیت گرفتار کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے: مریم نواز
گرفتار کردہ مواد
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق، دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 28 ڈیٹونیٹر، 89 فٹ حفاظتی فیوز وائر، گولیاں، اسلحہ، ایک ہینڈ گرنیڈ، چار آئی ای ڈی بم، پرائما کارڈ، موبائل فون، ممنوعہ پمفلٹ، اور نقدی برآمد کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بدین: بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے روکنے پر لیڈی ڈاکٹر گرفتار
کومبنگ آپریشنز
ترجمان کا بتانا ہے کہ رواں ماہ میں 7536 کومبنگ آپریشنز کے دوران 637 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ان آپریشنز میں 235630 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
سی ٹی ڈی کا عزم
ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہیں۔