کیا خیبر پختونخوا میں گورنرراج لگایا جا سکتا ہے؟ علی امین گنڈاپورنے مشاورت مکمل کر لی
گورنر راج کا معاملہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کیا خیبر پختونخوا میں گورنرراج لگایا جا سکتا ہے؟ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے مشاورت مکمل کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکار احد رضا میر لندن میں کس لڑکی کے ساتھ گھوم پھر رہے ہیں؟ تصاویر نے ہنگامہ برپا کر دیا
مشاورت کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنداپور نے صوبے میں گورنر راج کے معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمان خیل سے مشاورت مکمل کر لی۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ صوبے میں آئین کے تحت گورنر راج نافذ نہیں ہوسکتا۔
ایڈووکیٹ جنرل کی رائے
"جنگ" کے مطابق خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے خدشے کے پیش نظر علی امین گنڈاپور نے ایڈووکیٹ جنرل سے مشاورت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کے پی میں گورنر راج کا نفاذ خارج از امکان قرار دے دیا اور کہا آئین کے تحت نافذ نہیں ہوسکتا۔