سینکڑوں لاپتہ،12 افراد کے کوائف ، شواہد ، جنازے ، تصاویر سب موجو دہیں: پی ٹی آئی کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد میں لاپتہ افراد کا مسئلہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینکڑوں لاپتہ،12 افراد کے کوائف، شواہد، جنازے، تصاویر سب موجود ہیں۔ پی ٹی آئی کے اہم عہدیدار نے بڑا دعویٰ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ؛بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے جوڈیشل تحقیقات کی درخواست باضابطہ سماعت کیلئے منظور
پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات کا بیان
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی، شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اصل ایشو شہادتیں ہیں، توجہ ہٹانے کے لیے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ سینکڑوں لاپتہ ہیں۔ 12 افراد کے کوائف، شواہد، جنازے، تصاویر سب موجود ہیں۔ ڈی چوک اسلام آباد میں جتنی ہلاکتیں ہوئی ہیں، اس کی ایف آئی آر وزیراعظم اور وزراء پر ہونی چاہیے۔ اگر ماڈل ٹاؤن میں کارروائی ہوجاتی تو یہ دوسرا قدم نہ اٹھاتے۔
یہ بھی پڑھیں: عورتوں کا ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت نے سری لنکا کو شکست دے دی
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام "نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں مشیر وزیراعظم سیاسی امور، رانا ثناء اللہ نے بھی شرکت کی۔
مظاہرین پر فائرنگ کا الزام
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی گئی۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگا کر لاشیں چھپائی گئیں، ہمارے پاس رپورٹس ہیں کہ ہلاکتیں 100 سے زائد ہوسکتی ہیں۔ احتجاج میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہے، سینکڑوں لاپتہ ہیں۔ 12 افراد کے کوائف، شواہد، جنازے، تصاویر سب موجود ہیں۔ اصل ایشو شہادتیں ہیں، توجہ ہٹانے کے لیے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ رینجرز اہلکاروں کے نقصان میں پی ٹی آئی کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ افسوسناک ہے کہ وہ بھی ہمارے بچے ہیں۔ ہمارے ساتھ کوئی مسلح افراد نہیں تھے۔