جنازے کی تلقین کرکے آنا کس مقصد کیلیے تھا،بانی پی ٹی آئی ڈی چوک میں بند تھے جو وہاں آکر چھڑانا تھا؟ کئی سوالات اٹھ گئے
پی ٹی آئی کی احتجاج پر سوالات
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنازے کی تلقین کرکے آنا کس مقصد کیلیے تھا؟ بانی پی ٹی آئی ڈی چوک میں بند تھے، کیا وہاں آکر چھڑانا تھا؟ پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے کئی سوالات اٹھ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پڑوسی سے دشمن تک، جسٹس اعجاز الاحسن اور شریف خاندان کی کہانی
مشیر وزیراعظم کے خیالات
تفصیلات کے مطابق مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جنازے کی تلقین کرکے آنا کس مقصد کے لیے تھا۔ دارالحکومت پر مسلح ہوکر حملہ کرنا کیا جرم نہیں؟ اسلام آباد میں چڑھائی کی گئی، مسلح جتھے میں 20 ہزار کے قریب لوگ تھے۔ مسلح افراد کس مقصد کے لیے آئے تھے؟ جہاں روکا گیا، وہاں انہوں نے فائرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستانی باولرز کی دھنائی کرتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
نجی ٹی وی پروگرام کا ذکر
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام "نیا پاکستان" شہزاد اقبال کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی، شیخ وقاص اکرم نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی صحت سے متعلق تشویشناک خبریں موصول ہو رہی ہیں: بیرسٹر سیف
رانا ثناء اللہ کی مزید وضاحت
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جب پی ٹی آئی والے صوابی سے چلے تو پوری دنیا نے دیکھا کہ وہ مسلح تھے۔ جنازے کی تلقین کرکے آنا کس مقصد کے لیے تھا؟ بانی پی ٹی آئی ڈی چوک میں بند تھے، کیا وہاں آکر چھڑانا تھا؟ ڈی چوک میں رات 10 بجے سے رات 2 بجے تک ان لوگوں نے فائرنگ کی، جواب میں ربڑ کی بلٹ فائر کی گئی۔ احتجاج کے دوران 71 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ مطیع اللہ جان کی ایف آئی آر بڑی مضحکہ خیز لگتی ہے۔ یہ معاملہ وزیراعظم تک بھی پہنچا ہے۔ آج وہاں وزیراطلاعات، آئی جی اسلام آباد اور دیگر لوگ موجود تھے اور ان کو بڑی سختی سے کہا گیا کہ اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھیں۔
پروگرام کے میزبان کا تجزیہ
پروگرام کے میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اپنا مزید نقصان کروا کر واپس چلی گئی۔ اس پورے معاملے میں بشریٰ بی بی کے کردار کو لے کر کئی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔