پیپلز پارٹی کے قیام کے 57 برس مکمل، بلاول یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کریں گے

پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام کے 57 برس مکمل ہو گئے ہیں۔ جیالے آج پارٹی یوم تاسیس جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری تقریبات سے خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کے حکومتی بل کے بارے میں کیا جاننا ضروری ہے اور تحریک انصاف اس کی مخالفت کیوں کر رہی ہے؟
تاریخی پس منظر
57 سال قبل فوجی حکمراں کی کابینہ سے مستعفی ہو کر شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ترقی پسندوں سے مل کر پاکستان پیپلز پارٹی قائم کی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے روٹی، کپڑا، اور مکان کا نعرہ دے کر پیپلز پارٹی کو پورے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنایا۔ وہ ملک کے منتخب وزیراعظم بنے، آئین دیا، اور پھر جنرل ضیاء کے ہاتھوں تختہ دار پر لٹک گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: این آئی سی ایچ میں نومولود کا انتقال، لواحقین نے طبی عملے پر حملہ کردیا
بے نظیر بھٹو کا کردار
والد کے بعد پارٹی کی کمان بے نظیر بھٹو شہید نے سنبھالی۔ انہوں نے جنرل ضیاء کا مقابلہ کیا اور دوبار وزیراعظم بنیں۔ جنرل مشرف کے خلاف بھی ڈٹ کر لڑیں، اور پھر دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت پائی۔
موجودہ قیادت
اس وقت پارٹی کی کمان بلاول بھٹو زرداری نے سنبھال رکھی ہے۔ انہوں نے ملک میں جمہوریت بحال کی اور اب مسلم لیگ ن کے ساتھ ملک مخلوط حکومت بنا رکھی ہے۔ ان کے والد آصف علی زرداری اس وقت صدر مملکت ہیں۔