دسمبر کے دوسرے ہفتے میں “بریک تھرو” کا امکان ہے
کراچی میں سیاسی منظرنامہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں حکومت کے ساتھ پی ٹی آئی کے مذاکرات کے بریک تھرو کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کو مزید نئے یا “آخری کارڈ” کی نہیں امن اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،شیری رحمان
جیو نیوز کی پروگرام میں شرکت
انہوں نے یہ انکشاف "جیو نیوز" کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ" میں کیا۔ پروگرام میں سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ججز کیلئے تالیاں نہ بجائیں، ججز ٹھیک ہوتے ہیں آپ انہیں خراب کر دیتے ہیں: چیف جسٹس
پی ٹی آئی کی قیادت اور حکمت عملی
حیدر شیرازی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اسلام آباد ایف 8 سے اپنی مرضی سے کے پی کے کی طرف گئیں، جب وہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ گاڑی میں بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پیچھے ہٹ جانا چاہیے، لیکن تب تک وقت گزر چکا تھا۔
سیاسی نقصان اور مستقبل کی حکمت عملی
بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا تھا کہ آپ ڈی چوک نہیں بلکہ پریشر ڈالنے کے لیے سنگجانی تک رکیں۔ اب پارٹی کی مرکزی قیادت یہ سمجھتی ہے کہ اس نقصان سے نکلنے کے لیے اگلے 10 دن تک سیاسی کمیٹی کا اجلاس جاری رہے گا۔ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بریک تھرو کا امکان ہے۔