موبی لنک بینک نے پاکستان بینکنگ ایوارڈز 2024 میں ’بہترین مائیکروفنانس بینک‘ کا اعزاز حاصل کرلیا.

موبی لنک بینک کو بہترین مائیکروفنانس بینک کا ایوارڈ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے صفِ اول کے ڈیجیٹل مائیکروفنانس ادارے، موبی لنک بینک کو پاکستان بینکنگ ایوارڈز 2024 میں ’بہترین مائیکروفنانس بینک‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز مالی شمولیت اور ڈیجیٹل ترقی کے فروغ میں بینک کے کلیدی کردار اور جدید فِن ٹیک سہولیات کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر مستقبل کے لیے تیار پاکستان کی تشکیل میں اس کی مہارت کو تسلیم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجہ کو وارننگ کا جواب دے دیا

جاز کے CEO کا بیان

اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے جاز کے سی ای او اور موبی لنک بینک کے چیئرمین، عامر ابراہیم نے کہا، ’’یہ ایوارڈ لاکھوں پاکستانیوں کی طرف سے موبی لنک بینک پر کیے گئے اعتماد کا ثبوت ہے اور مالی شمولیت کے ذریعے معاشرے کو بہتر بنانے کے ہمارے مشترکہ مشن کی عکاسی کرتا ہے۔ موبی لنک بینک کی کامیابی لوگوں، خاص طور پر خواتین، کو ترقی کے لیے ضروری وسائل اور مواقع فراہم کرنے کے عزم میں مضمر ہے۔ یہ اعزاز ملک بھر میں معاشی ترقی، استحکام، اور پیشرفت کے فروغ کے لیے ہماری مسلسل کوششوں کا مظہر ہے۔ میں پوری ٹیم کی محنت اور لگن کو سراہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ اسی طرح لوگوں کی زندگیوں کو بدلتے رہیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں: صدر مملکت

بینک کے عبوری CEO کا پیغام

موبی لنک بینک کے عبوری سی ای او، حارث محمود چوہدری نے کہا، ’’یہ ایوارڈ ایک اعزاز ہے جو چھوٹے کاروباری اداروں، خواتین اور پسماندہ لوگوں کو حقیقی تبدیلی لانے والی جدید ڈیجیٹل بینکنگ سہولیات کے ذریعے بااختیار بنانے کے ہمارے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم ان لوگوں کو مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جو اس کے سب سے زیادہ مستحق ہیں، تاکہ ایک جامع، مستقبل کے لیے تیار ڈیجیٹل مالیاتی نظام کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرسکیں، جو پائیدار ترقی اور معاشی خوشحالی کو فروغ دے سکے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: کراچی: سرکاری سکولوں کی کتابیں اور کاپیاں فروخت ہونےکا انکشاف

مالی شمولیت کے فروغ میں بینک کی کوششیں

موبی لنک بینک جدید فِن ٹیک سہولیات کے ذریعے مالی شمولیت کو فروغ دیتا ہے، تاکہ ڈیجیٹل دور میں پسماندہ لوگوں کو بااختیار بنایا جا سکے۔ اپنے ویمن انسپائریشنل نیٹ ورک (WIN) کے ذریعے، بینک نے 20,000 سے زائد خواتین کو مالی اور ڈیجیٹل خواندگی فراہم کی ہے اور سال 2026 تک 50,000 مزید خواتین کو کیئر انٹرنیشنل پاکستان کے اشتراک سے رسمی بینکاری نظام میں شامل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ بینک خواتین کے وراثتی حقوق کے لیے ایک جامع آگاہی مہم چلارہا ہے اور بینکاری انڈسٹری میں ایک منفرد اقدام کے تحت اپنے ’دوست‘ ایپ میں ایک جدید ڈیجیٹل وراثت کیلکولیٹر کی سہولت دے رہا ہے، جو صارفین، بالخصوص خواتین کو وراثت میں اپنے حصہ کا حساب لگانے اور باخبر فیصلے کرنے کے قابل بناتی ہے۔ بینک اپنی سرگرمیوں کے اثرات کو بڑھانے کے لیے متعدد فعال شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ اس کی ’دوست‘ ایپ صارفین کو خودکار اور ان کی ضروریات کے مطابق سیکھنے کے مواقع فراہم کرکے مالی تعلیم کو مزید قابل رسائی اور جامع بناتی ہے۔

تعلیمی کامیابیاں اور تربیت

سال 2023-2024 کے دوران موبی لنک بینک اسکول آف لرننگ نے 83,000 سے زائد گھنٹوں کی تربیت فراہم کی، جس سے ملازمین اور کاروباری افراد کی ڈیجیٹل مہارتوں میں اضافہ ہوا۔ نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام (NFLP-II) کے تحت بینک نے 2,780 افراد کو دیہات میں تربیت فراہم کی، جن میں سے 71 فیصد خواتین تھیں۔ اس کامیابی پر بینک کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ’بہترین این ایف ایل پی ٹیم ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔ بینک کی جدید خدمات، تربیتی پروگرام، اور مشترکہ کوششیں ایک ڈیجیٹل طور پر مستعد، جامع، اور مستقبل کے لیے تیار پاکستان کی تشکیل کے وژن کی عکاسی کرتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...