گنڈاپور کی جذباتی تقریر کا خواجہ آصف نے جواب دے دیا

وزیراعلیٰ پختونخوا کا دھمکی آمیز بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبائی اسمبلی میں خطابت کے دوران وفاق کے خلاف دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے۔
یہ بھی پڑھیں: ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کی 25 سال بعد بھارت واپسی کی وجہ سامنے آگئی
گنڈا پور کا چیلنج
روزنامہ امت کے مطابق، گنڈا پور نے کہا: "چیلنج کرتا ہوں، ہمت ہے تو لگاﺅ گورنر راج۔ ایسا نہ ہو کہ ہم بھی نعرے لگادیں کہ ایسا ہے تو ایسا ہی سہی۔ اسلحہ اور بارود ہمارے پاس بھی ہے، ڈرو! اس دن سے جب ہم گولی کا جواب گولی سے دینے کا کہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: شیریار ملک میموریل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا شاندار آغاز
وزیردفاع خواجہ آصف کا جواب
وزیردفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ "اس کی رنگ بازی کا کوئی جواب نہیں۔ پی ٹی آئی پختونخوا کی لیڈرشپ میں کوئی اس کے اجلاس میں شرکت نہیں کرتا۔"
آصف کا تنقیدی تجزیہ
انہوں نے مزید کہا کہ "کسی کو اس (گنڈا پور) پر اعتماد نہیں، پرسوں بلیو ایریا سے فرار کے وقت جتنی جوتیاں اور ڈنڈے اس کی گاڑی کو پڑے ہیں، اس کے بعد بھی اس کی بڑکیں دیکھو۔ اسلام آباد پر تین ناکام حملوں کے بعد بھی اس کا کانفیڈنس دیکھو، بشریٰ بی بی اور گنڈا پور میں کون بڑا دو نمبر؟ مشکل فیصلہ ہے۔"