عظمٰی بخاری نے تحریک انصاف کی جانب سے مردہ قرار دیئے جانیوالے شخص کی ویڈیو شیئر کر دی

عظمٰی بخاری کا پروپیگنڈہ بے نقاب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے تحریک انصاف کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب کردیا۔ انہوں نے مردہ قرار دیئے جانے والے شخص کی ویڈیو شیئر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
فیک ویڈیوز اور پروپیگنڈہ کی نشاندہی
عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف پروپیگنڈہ سیل کی تمام فیک ویڈیوز اور پوسٹیں منظرعام لے آئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک فساد کے گدھ ایک اور ناکام بغاوت کے بعد فیک ویڈیوز اور تصویروں کا سہارا لے رہے ہیں۔ تحریک انصاف کا پروپیگنڈہ سیل جھوٹ بیچنے اور لاشیں ڈھونڈنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔ کچھ "محب وطن پاکستانیو" کے بقول یہ سب کرنا ان کے بنیادی حقوق ہیں۔
جھوٹ کے خلاف سخت اقدامات
ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا اس جھوٹ اور پروپیگنڈے کےلیے ان کو اس کی کھلی چھٹی ملنی چاہیے؟ ان سب کے لئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ فیک نیوز اور جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔