پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے اجلاسوں میں کیا ہو رہا ہے ۔۔۔؟ شاہزیب خانزادہ نے بتا دیا

کراچی میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اجلاس
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے اجلاسوں میں کیا ہو رہا ہے ۔۔۔؟ سینئر تجزیہ کار و اینکر شاہزیب خانزادہ نے بتا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دو برس میں کورئیرپارسل کمپنیوں کے ذریعے منشیات سمگلنگ، 344 کیسز رجسٹر
اجلاسوں میں ناکامی کے کردار
تفصیلات کے مطابق میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے اجلاسوں میں ناکامی کے کرداروں کا تعین کیا جارہا ہے۔ بشریٰ بی بی جب سے ضمانت پر رہا ہوکر جیل سے باہر آئی ہیں، ان پر تنقید ہورہی ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو ٹیک اوور کرلیا ہے۔ سارے فیصلے خود لیتی ہیں اور ان کے سامنے پی ٹی آئی قیادت بے بس ہوگئی ہے۔
پروگرام کی معلومات
انہوں نے یہ تجزیہ "جیو نیوز" پر اپنے پروگرام میں کیا۔ پروگرام میں سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے بھی شرکت کی۔