ہم بھارت جائیں اور وہ نہ آئیں، یہ نہیں ہوسکتا ، محسن نقوی کا بیان

محسن نقوی کا چیمپئنز ٹرافی پر بیان
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی پر یکطرفہ فیصلے نہیں کرنے دے گا۔ دبئی میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایسا فیصلہ ہوگا کہ آئی سی سی کے مستقبل کے ایونٹس بھی اسی فارمولا کے تحت ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا
تنازع اور برابری کی بنیاد
انہوں نے کہا کہ وہ کچھ کریں گے جس سے ملک اور کرکٹ کی جیت ہو، ہم نے کرکٹ کی جیت کرنی ہے۔ فیصلے برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں، ہم بھارت جائیں اور وہ نہ آئیں، یہ نہیں ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ساری قوم ایک اور نیک ہو کر وطن کے دفاع میں کھڑی ہے: شیخ رشید
طویل مدتی فیصلے
ان کا کہنا تھا کہ لانگ ٹرم بات کرنا ہوگی، فیصلے صرف چیمپئنز ٹرافی تک محدود نہیں کیے جا سکتے، طویل مدت پر ٹورنامنٹس کے لیے فارمولا طے کرنا ہوگا۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ
خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط طور پر مان گیا ہے۔ پاکستان کی شرط ہے کہ آئندہ انڈیا میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے لیے بھی ہائبرڈ ماڈل ہوگا، اگر انڈیا پاکستان میں نہیں کھیلے گا تو پاکستان کے لیے بھی وہی فارمولا ہونا چاہیے۔