سفری پابندیاں: پی آئی اے اور ایوی ایشن اتھارٹی کو 450 ارب روپے سے زائد کا نقصان

پی آئی اے اور ایوی ایشن اتھارٹی کو نقصانات
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سفری پابندیوں کے باعث پی آئی اے اور ایوی ایشن اتھارٹی کو تقریباً 450 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ٹرمپ کی نئی ٹیم کی ترجیحات میں پاکستان اور بھارت شامل ہوں گے؟
نقصانات کی تفصیلات
ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق گزشتہ ساڑھے چار برس میں پی آئی اے کو تقریباً 220 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ یورپی روٹس پر پابندی کے باعث سول ایوی ایشن کو بھی 250 ارب کا نقصان ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1968ء میں بطور چیف آرگنائزر کراچی یوتھ موومنٹ تعیناتی کا حکم نامہ ملا، کراچی میں صدر انور عادل سے ملاقات میں حیرانی اور مایوسی ہوئی
نجکاری اور بحالی کے امکانات
نجکاری کمیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ یورپی روٹس بحال ہونا پی آئی اے کی نجکاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ یورپی روٹس کے بعد پی آئی اے کیلئے یوکے کے روٹس جلد بحال ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اک انقلابِ خونیں کی دیتا ہوں میں نوید۔۔۔
فلائی روٹس کی صورت حال
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ یو کے کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے فلائی روٹس بند ہونے کا تخمینہ بھی لگایا جائے گا۔ پی آئی اے کی نجکاری سے قبل یوکے کیلئے روٹس بحال کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
جی ٹو جی معاہدے کی بات چیت
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے جی ٹو جی معاہدے کے تحت فروخت کیلئے بات چیت بھی چل رہی ہے۔