بالآخر لاہور کے شہریوں نے ’’سکھ کا سانس‘‘ لےلیا
لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں غیر یقینی حد تک کمی ہوگئی جس کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی بری لاچوٹی سر کرنے والی خواتین کوہ پیما ٹیم کو مبارکباد
ایئر کوالٹی انڈیکس کی صورتحال
24 نیوز کے مطابق لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 147 ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آب و ہوا بہترین رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا مستونگ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کو خراج عقیدت
کراچی کی تشویش ناک صورتحال
دوسری طرف کراچی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔
مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس
مشتاق احمد گرمانی روڈ گلبرگ ٹو میں سب سے زیادہ ایئر کوالٹی انڈیکس 304 ریکارڈ کیا گیا۔ رائیونڈ روڈ اور سندر میں آلودگی کی شرح 168 ریکارڈ کی گئی۔ ڈی ایچ اے فیز 5 میں آلودگی کی شرح 163، پولو گراؤنڈ کینٹ میں 156، ایم ایم عالم روڈ پر 154، جوہر ٹاؤن 153، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان فیروزپور روڈ 152، جبکہ غازی روڈ انٹرچینج پر آلودگی کی شرح 149 ریکارڈ کی گئی۔








