کنٹینر پر احتجاجی شخص کے نماز پڑھنے کا دعویٰ لیکن دراصل وہ کیا کر رہا تھا؟ نیا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد کا منظر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا بازار گرم کر رکھا ہے اور اب لاشوں کی سیاست کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا، صدارتی امیدوار رؤف عطا کامیاب
جعلی تصاویر کی حقیقت
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص کو کہا جا رہا ہے کہ کنٹینر پر نماز پڑھ رہا تھا وہ ٹک ٹاک بنا رہا تھا، اس مرتبہ مؤثر پراسیکیوشن سے ملزمان کو لازمی سزائیں دلوائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش بورڈ کے لیگز کھیلنے پر پابندی کے فیصلے پر کھلاڑیوں کا ردعمل سامنے آگیا
بے بنیاد پروپیگنڈا
انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران اموات سے متعلق بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہاہے، پی ٹی آئی قتل عام کے نام پر 2019 کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈال رہی ہے، ڈی چوک کا کہہ کر غزہ کی ویڈیوز پوسٹ کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیاں، کھلاڑیوں میں بے چینی
لاشوں کی سیاست کا پردہ چاک
عطا تارڑ کے مطابق پی ٹی آئی اپنے فرار کی شرمندگی سے بچنے کے لیے لاشوں کی سیاست کر رہی ہے، پی ٹی آئی اب تک ہلاکتوں کا کوئی ثبوت نہیں سامنے لائی، کوئی ویڈیو اور کوئی کوائف پیش نہیں کر سکی، کبھی لاشیں 100 ہوتی ہیں، کبھی 16 ہو جاتی ہیں اور کبھی 5 ہو جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے 7 جہاز مار گرائے اور 25 اہداف کو انگیج کیا : ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک
تشویشناک حالات
پی ٹی آئی والے راہ چلتے جہاں جنازہ دیکھتے ہیں وہاں اپنی پارٹی کا جھنڈا لگا دیتے ہیں جبکہ پمز اور پولی کلینک کا بیان ہے کہ ان کو کوئی لاش نہیں ملی۔
فائرنگ کا واقعہ
وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ آپ کے لوگ اے کے 47 سے فائرنگ کر رہے تھے، تمام ٹی وی چینلز نے ان کو بھاگتے ہوئے دکھایا، جو رینجزر والے شہید ہوئے آپ نے ان کی ویڈیوز تو نہیں پوسٹ کیں، تین روز ہوگئے پی ٹی آئی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کی ویڈیو اب تک سامنے نہیں لائی۔