بہاولپور ;سابق ایم این اے اور یوسف رضا گیلانی کے قریبی عزیز ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سابق رکن قومی اسمبلی کی موت
بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بہاولپور میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم سید علی حسن گیلانی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری صنعت میں ٹیلنٹ کی بجائے ظاہری خوبصورتی کو اہمیت ملتی ہے: عدنان شاہ ٹیپو
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ احمد پور شرقیہ روڈ پر اڈا نبی پور کے قریب پیش آیا جہاں سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی کی گاڑی احمد پور شرقیہ سے اوچ شریف آتے ہوئے سڑک کنارے کھڑے منی لوڈر ٹرک سے ٹکرا گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: دی پنجاب سکول نشتر ٹاؤن کیمپس میں ایکٹویٹی ویک اختتام پذیر
زخمی اور طبی امداد
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں سابق ایم این اے سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
سیاسی اور ذاتی پس منظر
حادثے میں جاں بحق ہونے والے مخدوم سید علی حسن گیلانی پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2 بار ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ مرحوم فروری 2024 کے انتخابات میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے کے امیدوار تھے جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے قریبی رشتے دار بھی تھے۔