ایڈز کے خلاف قومی حکمت عملی کو مزید موثر بنانے کے لیے پر عزم ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا عزم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایڈز (ایچ آئی وی) کے خلاف قومی حکمت عملی کو مزید مضبوط اور موثر بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 4 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء اور ٹرالر ضبط
ایڈز کے خاتمے کے عالمی دن کا پیغام
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایڈز کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ایڈز کے خلاف مہم میں کوئی پیچھے رہ نہ جائے۔
یہ بھی پڑھیں: عافیہ صدیقی کے معاملے پر امریکہ جانے والے وفد کے اخراجات حکومت برداشت کریگی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کر دیا
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کا اعلامیہ
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلامیہ کی پاسداری اور تمام برادریوں کی شمولیت کو فروغ دینا ایڈز کو صحت عامہ کے خطرے کے طور پر ختم کرنے کیلئے ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 2کروڑ30لاکھ ڈالر موصول
ایچ آئی وی/ایڈز کا سماجی و اقتصادی چیلنج
ان کا کہنا تھا کہ ایچ آئی وی/ایڈز نہ صرف صحت کا ایک چیلنج بلکہ ایک اہم سماجی و اقتصادی مسئلہ ہے جو کہ معاشی نظام کے لئے بھی ایک خطرہ ہے۔ ایڈز کی جانچ اور علاج کی کوریج میں ایک خلاءہے جس کے حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرپشن کے الزامات: گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی کو 1ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
پاکستان میں ایچ آئی وی کی وبا
ان کا کہنا تھا کہ ہماری اجتماعی کوششوں کے باوجود پاکستان میں ایچ آئی وی کی وبا بڑھ رہی ہے جس کے لئے اختراعی اور پائیدار کوششوں کی ضرورت ہے۔ مساوات اور شمولیت پر مبنی حکمت عملی کے ذریعے ہی ہم ایچ آئی وی کے پھیلاو¿ کو روک سکتے ہیں، مضبوط سیاسی ارادہ اور موثر قیادت قومی ایچ آئی وی حکمت عملی کو نافذ کرنے کیلئے ضروری ہیں۔
مستقبل کی امید
شہباز شریف نے کہا کہ آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ایڈز سے پاک ملک کیلئے متحد ہو جائیں۔ ایڈز سے پاک مستقبل صرف اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے جو انسانی وقار، مساوات اور شمولیت کو فروغ دے۔