بلوچستان حکومت نے 30 ہزار نوجوانوں کو بیرون ملک بھجوانے کے اقدامات کا آغاز کر دیا

باہمت نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان حکومت نے 30 ہزار باہمت باصلاحیت اور ہنر مند نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے بیرون ملک بھیجنے کے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جرمنی، رومانیہ، اور سعودی عرب سے معاملات طے پا گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کے بعد آرمی چیف کا پہلا بیان سامنے آگیا
بے روزگار نوجوانوں کی مدد
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کی آخر سن لی گئی ہے، حکومت نے بیرون ملک ملازمت کا بندوبست کر دیا ہے۔ بلوچستان ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (BTEVTA) کی جانب سے اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہرو فیروز میں کینال منصوبے کے خلاف قوم پرست جماعتوں کا احتجاج، گاڑیوں اور صوبائی وزیر کے گھر کو آگ لگا دی
پہلا مرحلہ
پہلے مرحلے میں 6 ہزار نوجوانوں کی درخواستیں موصول ہوئیں جن کی سکرینگ کے بعد تربیت کا عمل شروع ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
مقصد اور منتخب شعبے
منتخب امیدواروں کو سعودی عرب اور رومانیہ تعمیرات کے شعبہ میں کام کے لیے بھجوایا جائے گا۔ جرمنی کے لیے منتخب نوجوانوں کو صحت اور آئی ٹی کے شعبوں میں ملازمتیں ملیں گی.
مواقع کا اثر
بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر روزگار کے مواقع ملنے سے بے روزگاری کی شرح میں کمی اور معیشت میں بہتری کے ساتھ ساتھ خوشحالی آئے گی۔