بلوچستان حکومت نے 30 ہزار نوجوانوں کو بیرون ملک بھجوانے کے اقدامات کا آغاز کر دیا

باہمت نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان حکومت نے 30 ہزار باہمت باصلاحیت اور ہنر مند نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے بیرون ملک بھیجنے کے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جرمنی، رومانیہ، اور سعودی عرب سے معاملات طے پا گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب کا لوک ورثہ میں پنجاب اور سندھ پویلینز کا دورہ،میلے ہمارے معاشرے کیلئے ناگزیر ہیں: سردار سلیم حیدر خان
بے روزگار نوجوانوں کی مدد
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کی آخر سن لی گئی ہے، حکومت نے بیرون ملک ملازمت کا بندوبست کر دیا ہے۔ بلوچستان ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (BTEVTA) کی جانب سے اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عہد، دونوں ملکوں کے درمیان تاریخ کی سب سے بڑی دفاعی ڈیل طے پاگئی، مالیت جان کر ہوش اڑجائیں
پہلا مرحلہ
پہلے مرحلے میں 6 ہزار نوجوانوں کی درخواستیں موصول ہوئیں جن کی سکرینگ کے بعد تربیت کا عمل شروع ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: سارہ امیر نے اپنی ڈرامائی محبت کی کہانی شیئر کردی
مقصد اور منتخب شعبے
منتخب امیدواروں کو سعودی عرب اور رومانیہ تعمیرات کے شعبہ میں کام کے لیے بھجوایا جائے گا۔ جرمنی کے لیے منتخب نوجوانوں کو صحت اور آئی ٹی کے شعبوں میں ملازمتیں ملیں گی.
مواقع کا اثر
بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر روزگار کے مواقع ملنے سے بے روزگاری کی شرح میں کمی اور معیشت میں بہتری کے ساتھ ساتھ خوشحالی آئے گی۔