ٹرمپ کے ممکنہ وزیر کی اہلیہ نے شوہر کی نہاتے ہوئے ویڈیو وائرل کردی

رابرٹ ایف کینیڈی جونیر کی وائرل ویڈیو

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی سیاست دان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے ممکنہ رکن رابرٹ ایف کینیڈی جونیر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ مکمل برہنہ ہوکر نہاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ ویڈیو اُن کی اہلیہ چیرل ہائنز نے وائرل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے پاکستان نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

ویڈیو کا پس منظر

چیرل ہائنز نے اپنے شوہر کی ویڈیو اور تصویریں اُس وقت لیں جب وہ اپنی بیوٹی لائن کے لیے فلمنگ کر رہی تھیں۔ رابرٹ ایف کینیڈی کو اپنے خیالات کے باعث بارہا تنقید کا نشانہ بننا پڑا ہے، دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں وہ ممکنہ طور پر صحتِ عامہ اور انسانی خدمات کا قلم دان سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورہ چین، پانچویں روز بھی بھرپور مصروفیت، ہواوے کے تعاون سے لاہور کو پہلا جدید ترین سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ

بیوٹی لائن کے لیے شوٹنگ

رابرٹ ایف کینیڈی کی اہلیہ چیرل ہائنز نے اپنی بیٹی کیتھرین کے ساتھ قائم کی ہوئی ہائنز اینڈ ینگ نامی بیوٹی لائن کے لیے شُوٹ کر رہی تھیں۔ انسٹا گرام پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ چیرل ہائنز کہہ رہی ہیں "ٹھہر جاؤ، تم ابھی شاور نہیں لے سکتے کیونکہ میں ویڈیو بنارہی ہوں"۔ 59 سالہ چیرل ہائنز نے شوٹنگ جاری رکھی اور بیک گراؤنڈ میں رابرٹ کینیڈی جونیر کو جسم پر صابن ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

فالو اپ پوسٹ

فالو اپ پوسٹ میں چیرل ہائنز کو اپنے شوہر کی مہم "میک امریکا ہیلتھی اگین" کا حوالہ دیتے ہوئے ماہا کینڈلز اور دیگر مصنوعات کی تصویریں بھی وائرل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...