ٹی 20 میچ؛پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا فیصلہ
بلاوائیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلپائن: سمندری طوفان 100 سے زائد لوگوں کی جان لے گیا، لاکھوں بے گھر، اموات زیادہ ہونے کا خدشہ
میچ کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ بلاوائیو میں کھیلا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ عاشق کا بریل پرنٹنگ پریس لاہور کا دورہ، نابینا طلباء کیلیے معیاری تعلیمی مواد کی فراہمی پر زور
کپتانی اور نئے کھلاڑی
سلمان علی آغا دوسری بار پاکستان کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ عمیر بن یوسف اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کریں گے۔ بابر اعظم، شاہین شاہ، نسیم شاہ، عبداللّٰہ شفیق، کامران غلام اور فیصل اکرم پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کسی شخص یا ادارے نہیں پاکستان کا نقصان چاہتے ہیں: شرجیل میمن
پلیئنگ الیون
پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان آغا کے علاوہ صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
پاکستانی اسکواڈ
زمبابوے کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کا اسکواڈ 17 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔