لاہور میں مسجد کے چندے کا ڈبہ چوری ہوگیا
چندے کا ڈبہ چوری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقہ داروغہ والا میں زیرتعمیر مسجد کے چندے کا ڈبہ چوری ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بولڈ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید، اداکارہ علیزے شاہ نے درعمل دے دیا
سی سی ٹی وی فوٹیج کی منظر کشی
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ ملزم نے سیکیورٹی گارڈ کو بہانے سے مسجد کے اندر بھیجا اور ڈبہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔
پولیس کی کارروائیاں
مناظر عام پر آنے والی فوٹیج میں نامعلوم شخص مسجد کے چندہ باکس اٹھا کر جاتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔








